مسلمانوں کو فرض نمازوں کے لیے بلانے کی خاطر مسجد میں اذان دی جاتی ہے ۔
اس کا مطلب یہ ہے کہ اس علاقے میں مسلمان رہتے ہیں اور نماز پڑھنے کے لیے مسجد موجود ہے ۔
اذان سن کر مسلمان نماز پڑھنے مسجد میں جاتا ہے ۔
ہمیں چاہیے کہ جب اذان کی آواز آئے تو خاموش ہو جا ئیں ، ادب سے اذان سنیں اور اس کا جواب دیں ۔
کہ مؤذن جو کلمات پڑھے ہم بھی ان کلمات کو آہستہ آواز سے دُہرائیں اور اذان سن کر اپنے بڑوں کے ساتھ نماز پڑھنے مسجد جا ئیں یا گھر پر ہی نماز پڑھنے کا اہتمام کریں۔