با جماعت نماز کا ثواب اکیلے نماز پڑھنے سے ستا ئیس گنا زیادہ ہے ۔
تر جمہ : اور نماز قائم کیجیے ۔ بے شک نماز روکتی ہے بے حیائی اور بُرے کا موں سے ۔
ظہر کی نماز کے چار رکعت فرض کی بجائے جمعہ کی دو رکعت فرض نماز ادا کی جاتی ہے ۔
نماز پڑھنے کے لیے ضروری ہے کہ آپ پاک صاف اور با وضو ہوں ۔ نماز مسجد کے علاوہ بھی کسی پاک صاف جگہ پر پڑھی جاتی ہے ۔ نماز پڑھتے ہوئے آپ کا رُخ قبلہ یعنی خانہ کعبہ کی جانب ہونا چاہیے
نماز اسلام کا اہم رکن ہے ۔ دین میں نماز کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے بآسانی لگایا جا سکتا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے تمام احکامات تو اپنے خاص فرشتے حضرت جبریلؑ کے ذریعے دنیا میں نازل فرمائے لیکن نماز کا تحفہ حضرت محمدﷺ کو شب معراج میں اپنے پاس بلا کر دیا ۔