نظم(پہاڑ اور گلہری) کے شاعر کا نام علامہ اقبال ہے۔ ان کی ایک اور نظم کا نام"بچے کی دعا" ہے۔
اس نظم میں دو کردار ہیں۔
یہ کردار فرضی ہیں ان کے نام پہاڑ اور گلہری ہیں۔
؎نہیں ہے چیز نکمّی کوئی زمانے میں
کوئی بُرا نہیں قُدرت کے کارخانے میں
کائنات کی ہر چیز اللہ تعالیٰ نے بنائی ہے۔ اگر کوئی چھوٹی یا بڑی ہے تو اس میں اُس کی حکمت اوردانش ہے۔ یہ دنیا قُدرت کا کارخانہ ہے۔ اللہ تعالیٰ نے جو چیز بنائی ہے اُس میں کوئی نقص نہیں ہے۔