یہ نظم شاعر نے ایک اسکول جانے والے بچے کی زبانی لکھی ہے۔
شاعر نے اس مسئلے کو نظم میں بیان کیا ہے کہ بچّہ اسکول جا رہا ہے مگر اس کے جُوتے کی کِیل اسے پریشان کر رہی ہے۔ جس کی وجہ سے اسے چلنے میں دشواری ہو رہی ہے۔
جی ہاں! میرے ساتھ اس طرح کا مسئلہ پیش آیا تھا۔ بازار جاتے وقت میرا جوتا ٹوٹ گیا ۔میں نے اُسے مرمت کرنے کی بہت کوشش کی لیکن میری کوشش بے کار گئی۔ پھر میں نے اپنی ایک دوست کو فون کر کے نیا جُوتا منگوایا اور گھر واپس آئی۔
مجھے یہ نظم بہت اچھی لگی کیونکہ اس میں مزاح کا عنصر پایا گیا ہے۔